؞   دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں صبرحد کے انور غنی اور جمدہاں کے اکرم ندوی شامل
۲۵ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

شاہ گنج (حوصلہ نیوز) : حال ہی میں رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر لندن کی جانب سے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں شاہ گنج سے متصل مشہور گاؤں صبرحد کے رہنے والے نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر ڈاکٹر انور غنی اورلندن کے آکسفورڈ شہر میں مقیم مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر محمد اکرم ندوی جو کہ کھیتاسراے کے پاس واقع گاؤں جمدہاں کے رہنے والے ہیں، کے نام شامل ہیں۔
ڈاکٹر انورغنی تقریبا 12 سالوں سے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کا مشہور پلیٹ فارم  فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف نیوزلینڈ کے صدر کی ذمہ داری بحسن خوبی نبھا رہے ہیں۔ ڈاکٹر انور کی خدمات کے اعتراف میں نیوزی لینڈ حکومت نے ممبر آف نیوزی لینڈ آرڈر آف میرٹ کے خطاب سے بھی نوازا ہے۔
ڈاکٹر اکرم ندوی برطانیہ اور یورپی دنیا میں ایک اسلامی اسکالر کے طور پر کافی شہرت کے حامل ہیں۔ صحابیات کے حوالہ سے آپ کے علمی کام کا چرچہ پوری دنیا میں ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی فقہ اور دیگر موضوعات پر آپ نے درجنوں کتابیں لکھی ہیں۔  
واضح رہے کہ یہ فہرست زندگی کے مختلف شعبہ جات دمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، مذہبی معاملات اور سیاست اور انتظامی صلاحیت سمیت 13 کیٹیگری میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔ اس فہرست میں ڈاکٹر اکرم ندوی  کا مقام 124 واں ہے جبکہ ڈاکٹر انور غنی اس فہرست میں 476ویں نمبر پر ہیں۔


8 لائك

4 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

5 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.